ٹو بہ :ایک ہفتہ میں 2857 انسپکشنز ، بھاری جر مانے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ایک ہفتے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین دن کے دوران ضلع بھر میں 2857 انسپکشنز کی گئیں اور خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، روٹی کی قیمت اور وزن پر 383 انسپکشنز کے دوران 16 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔