غیراسلامی طاقتیں نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے پر اربوں خرچ کر رہی :رہنما مجلس احرار
چناب نگر(نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخا ری،نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ،سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ۔۔۔
موجودہ دور میں غیراسلامی طاقتیں اور لادینی قوتیں نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے پر اربوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں،ان حالات میں ضرورت اس امرکی ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو دنیوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں۔ان رہنماؤں نے کہا کہ دین اسلام دنیاکاواحد مذھب ہے جس کو قیامت تک بقا ہے ۔ ایک وقت آئے گا کہ ساری دنیا کے لوگ دین اسلام کو قبول کر لیں گے سوائے یہودیوں کے کیوں کہ یہودی قیامت تک دین اسلام کی مخالفت کرتے رہیں گے ۔