تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے چک نمبر 295 ر ب سے 25 تا 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ مذکورہ شخص کی لاش وہاں موجود ہے ۔ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ابتدائی طور پر نعش پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے واضح آثار نہیں ملے ، جس سے موت کی وجہ معلوم کرنا ابھی باقی ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔