پیرمحل:ریلوے پٹری چوری ، گینگ کے 3 ارکان گرفتار
پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیرمحل میں ریلوے پٹری کا سامان چوری کرنے والے چور گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پیرمحل ریلوے سٹیشن، چک نمبر 321 گ ب کے قریب ریلوے لائن عملہ غلام حسین ولد محمد عارف (میٹ ون) اور محمد اسلم (میٹ ٹو) کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے تین ارکان دو مرد اور ایک خاتون کو موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان چوری شدہ ریلوے سامان کو مقامی کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے ۔ ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ اس بروقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔