چنیوٹ: ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت2منشیات فروش گرفتار

چنیوٹ: ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت2منشیات فروش گرفتار

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن \'\'ڈرگ فری پنجاب\'\' کے تحت چنیوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا انسپکٹر علی عرفان اور اے ایس آئیز ممتاز حسین و مختار احمد کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملز موں کو تین کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملز موں کے خلاف تھانہ کوٹ وساوا میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے بتایا کہ ضلع بھر میں عملی اقدامات کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنا کر ملزمان کو سزا دلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں