بلوچنی: 16 سال سے مطلوب ملزم اور ڈکیت گینگ گرفتار

بلوچنی: 16 سال سے مطلوب ملزم اور ڈکیت گینگ گرفتار

ناصر عرف ناصرو نے 2009 میں مراتب علی اعوان کو قتل کر دیا تھا

بلوچنی (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او بلوچنی، سب انسپکٹر عدیل مصطفیٰ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 16 سال سے قتل کے مطلوبہ ملزمان اور 3 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ ناصر عرف ناصرو کو گرفتار کر لیا۔2009 میں چک 68 رب کلہ جمیانہ کے رہائشی مراتب علی اعوان کو جوہل اڈہ سے گھر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان نادر علی، کامران اور فیصل طویل عرصے سے اشتہاری تھے ، جنہیں ایس ایچ او بلوچنی نے تلاش کر کے گرفتار کیا اور پابند سلاسل کر دیا۔

اسی دوران، ناصر عرف ناصرو اور اس کے ساتھی سلمان اور ظہور متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے ، جن سے دو عدد پسٹل، موبائل فونز اور نقدی مالیت دو لاکھ سات ہزار روپے برآمد ہوئی۔ ملز موں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس موقع پر ایس ایچ او بلوچنی عدیل مصطفیٰ نے نمائندہ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق علاقے کو جرائم سے پاک بنانا ہمارا مشن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں