جڑانوالہ: تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، دو افراد زخمی

جڑانوالہ: تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، دو افراد زخمی

کار نے ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور درخت سے ٹکرا گئی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ کے علاقے میں ایک تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چک نمبر 26 گ ب کے قریب پیش آیا، جب ستیانہ سے جڑانوالہ کی جانب آ رہی کار نے آگے جاتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔حادثے میں کار سوار کاشف اور علی رضا شدید زخمی ہوئے ، جنہیں ریسکیو حکام نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں