گھر کی الماریوں سے لاکھوں مالیت کے زیورات چوری
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں نذیر حسین کے گھر پر واردات ہوئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی الماریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 196 رب میں نذیر حسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے گھر کے تالے توڑ کر الماریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فونز، کپڑے ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔