الخدمت انور نذیر ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا
منصوبہ خدمتِ خلق اور فلاحِ انسانیت کے مشن کی عملی تعبیر ہے :طارق نجیب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)الخدمت انور نذیر ہسپتال فیصل آباد میں ڈائیلسز سنٹر کی باوقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس فلاحی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح جناب طارق نجیب نجمی (سابق سیکرٹری، صدرِ پاکستان) نے کیا۔تقریب میں ڈاکٹر شفقت جاوید اور پروفیسر میمونہ روحی نے معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا، جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے معزز ار کا ن اور ہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق نجیب نجمی نے ڈائیلسز سنٹر کے قیام کو گردوں کے مریضوں کے لیے معیاری، باعزت اور انسان دوست طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خدمتِ خلق اور فلاحِ انسانیت کے مشن کی عملی تعبیر ہے ۔