مکان پر قبضے کی کوشش، خاتون اور اہلخانہ کو سنگین دھمکیاں
عصمت نامی خاتون اپنے گھر میں مو جو دتھی ، ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مکان پر قبضے کی ناکام کوشش کے بعد خاتون اور اس کے اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج مقدمے کے مطابق وائے بلاک کی رہائشی عصمت نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر مکان پر قبضے کی نیت سے دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے خاتون اور اس کے اہلخانہ کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔