فوڈ اتھارٹی کی کریک ڈاؤن ، ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت اقدامات
14 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جر مانے عائد کئے گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران ایک فوڈ یونٹ کی پروڈکشن بند جبکہ 14 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹوبہ، کمالیہ، رجانہ اور مضافاتی علاقوں میں مجموعی طور پر 134 فوڈ پوائنٹس اور سپلائرز کی جانچ پڑتال کی۔ کارروائی کے دوران اڑھائی من سے زائد ٹوٹے آلو، ملاوٹی دودھ، بھاری مقدار میں سنیکس و پاپڑ، ایکسپائر مشروبات اور ممنوعہ اجزاء موقع پر تلف کر دئیے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد یونٹس میں پروسیسنگ ایریا کی صفائی انتہائی ناقص پائی گئی۔