گوجرہ:ڈیڑھ ارب کے انڈر پاس کا کام بند، شہری پریشان
کھدائی کی گئی جگہ پر سیوریج کا پانی جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے
گوجرہ (نمائندہ دنیا )ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے انڈر پاس پر کئی ماہ سے کام بند ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔حکومت کی جانب سے ٹوبہ روڈ کی آبادیوں کے گزرنے کے لیے ریلوے لائن پر ایک ارب 44 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ ٹھیکیدار نے کام کا آغاز کیا تاہم چھ ماہ قبل اچانک کام روک دیا گیا اور یہ تاحال شروع نہیں ہوسکا۔انڈر پاس کے لیے کھدائی کی گئی جگہ پر سیوریج کا پانی جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے ، جس سے قریبی مکانات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ موذی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔