ملت روڈ پر واسا کی دو فلاحی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری

ملت روڈ پر واسا کی دو فلاحی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری

سیوریج لائن بچھانے کا کام 20جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا: تر جمان واسا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)واسا فیصل آباد کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ محکمہ واسا کی جانب سے ملت روڈ پر عوامی فلاح و بہبود کی دو ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق ملت روڈ پر دو مختلف مقامات پر 36 انچ قطر کی سیوریج پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے ، جو 15 سے 18 فٹ گہرائی تک ہے ۔ ان میں سے ایک سیوریج لائن 3100 فٹ میں سے 2250 فٹ جبکہ دوسری 2500 فٹ میں سے 1680 فٹ تک بچھائی جا چکی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ سیوریج لائن بچھانے کا کام 20 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد سڑک کی بحالی (ری اسٹوریشن) کا کام شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیرِ زمین زیادہ گہرائی اور بڑے قطر کی پائپ لائن ہونے کے باعث کام کی رفتار نسبتاً کم ہے ، تاہم واسا کے کنٹریکٹرز اور انجینئرز پوری محنت اور لگن سے مصروفِ عمل ہیں۔ترجمان واسا نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام کام معیاری انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے بڑے منصوبوں کی تکمیل میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے ، جس کیلئے شہریوں سے صبر و تحمل کی درخواست ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے ملت روڈ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے سیوریج مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے ، جبکہ اس حوالے سے واسا اور عوام کے درمیان مؤثر رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں