لاری اڈا پناہ گاہ سے 3افغا نی فرار، غفلت پر 7اہلکار معطل

لاری اڈا پناہ گاہ سے 3افغا نی فرار، غفلت پر 7اہلکار معطل

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے لاری اڈا پناہ گاہ میں رکھا گیا تھا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)لاری اڈا میں قائم پناہ گاہ سے تین افغان باشندے کھڑکی کی جالی توڑ کر فرار ہو گئے ، جبکہ غفلت برتنے پر سیکیورٹی پر مامور 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تین افغان باشندوں کو گرفتار کر کے لاری اڈا پناہ گاہ میں رکھا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں افغانستان واپس بھیجنا تھا۔ تاہم ملزمان پناہ گاہ کی کھڑکی کی جالی توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے سیکیورٹی پر مامور اے ایس آئی اسلم، ہیڈ کانسٹیبلان طلعت، عامر اور عاطف جاوید، جبکہ کانسٹیبلان خرم شہزاد، شاہد مختار اور اسحاق کو معطل کر دیا۔سی پی او نے ایس پی مدینہ ڈویژن کو واقعے کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں