شورکوٹ: پتن روڈ کی مرمت، ہیوی ٹریفک پر عارضی پابندی

شورکوٹ: پتن روڈ کی مرمت، ہیوی ٹریفک پر عارضی پابندی

پابندی5 جنوری تک برقرار رہے گی،ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ ہائی وے کی جانب سے شورکوٹ کے پتن روڈ پر اسفالٹ بچھانے اور سڑک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ مرمت کے باعث باہو پل سے تحصیل چوک تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، جو 5 جنوری تک برقرار رہے گی۔محکمہ ہائی وے کے مطابق کینٹ سے لیہ باؤنڈری تک سڑک کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے ، جسے آئندہ جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ تقریباً 38 کلومیٹر طویل اس سڑک کی مرمت پر 33 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔حکام نے بتایا کہ سڑک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد لیہ اور بھکر سے باہو انٹرچینج موٹروے تک سفر کرنے والے مسافروں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں