میاں اسد نثار بھٹی کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں تقریب

میاں اسد نثار بھٹی کو سپریم کورٹ  کا لائسنس ملنے پر ڈسٹرکٹ پریس  کلب چنیوٹ میں تقریب

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف قانون دان میاں اسد نثار بھٹی کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے پر ان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں تمام ممبران اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے صدر شاھد محمود چودھری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین ایڈووکیٹ نے میاں اسد نثار بھٹی کا والہانہ استقبال کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف میاں اسد نثار بھٹی کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزمِ صمیم کا نتیجہ ہے بلکہ چنیوٹ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں