بار ایسوسی ایشن الیکشن ، کا غذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری

بار ایسوسی ایشن الیکشن ، کا غذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری

مختلف گروپس کے امیدواران نے چیئرمین الیکشن بورڈ کے سامنے کاغذات جمع کروائے

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)شورکوٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں امیدواران کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے اس موقع پر مختلف لائر گروپس کے امیدواران نے چیئرمین الیکشن بورڈ سجاد انور وڑائچ ایڈووکیٹ کے روبرو اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے پروگریسیو فرینڈز لائر گروپ کی جانب سے مرکزی عہدوں کے لیے درج ذیل امیدوار میدان میں اترے ہیں صدر: خان قلب عباس خان ایڈووکیٹ نائب صدر: رانا کلیم عاقل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری: چوہدری محمد شاہد نذیر جٹ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، محمد حسنین رضا ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری، عامر سعید تگہ ایڈووکیٹ آڈیٹر: محمد نعمان علی پڑھیار ایڈووکیٹ اسی طرح مجلسِ عاملہ کے لیے پروگریسیو فرینڈز لائر گروپ کے 10 امیدواروں نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔

جن میں چودھری محمد اسلم جاوید گجر، مہر محمد سعید احمد خان لدھیانہ سیال،چودھری محمد مختار جٹ،چودھری محمد یوسف تگہ، مہر اعجاز احمد تنویر جوتہ، چودھری محمد اکبر صابر، سید ظہیر الدین گیلانی، مہر محمد اسلم نوناری، رانا محمد اقبال اور چودھری محمد جمیل سروہی ایڈووکیٹس شامل ہیں دوسری جانب پروفیشنل لائر گروپ کی طرف سے بھی امیدواران نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ۔ پروفیشنل لائر گروپ کے مرکزی عہدوں کے امیدوار درج ذیل ہیں،صدر کیلئے میاں اختر عباس جنجیانہ سیال ایڈووکیٹ نائب صدر کیلئے نو بہار علی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کیلئے مہر غلام حر جوتہ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد نوراﷲ ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری کیلئے سدھیر عباس ایڈووکیٹ لائبریرین سیکرٹری کیلئے عنصر عباس ایڈووکیٹ آڈیٹر کیلئے عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ا میداوار ہیں 10 جنوری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں