مرحوم ملک لیاقت علی کے ایصال ثواب کیلئے فری میڈیکل کیمپ

 مرحوم ملک لیاقت علی کے ایصال ثواب کیلئے فری میڈیکل کیمپ

مریضوں کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے ، ادویات بھی بلا معاوضہ دی گئیں

سمندری (نمائندہ دنیا)محلہ شوکت آباد میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت مرحوم ملک لیاقت علی کے ایصال ثواب کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو مفت طبی معائنہ، میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئیں۔کیمپ سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن اور ملک لیاقت علی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں معروف ڈاکٹروں کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ کیمپ میں مریضوں کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے جبکہ ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر شہریوں نے فری میڈیکل کیمپ کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات غریب اور مستحق افراد کے لیے نہایت مفید ہیں۔سماجی تنظیم کے سرپرست ملک عمران علی لیاقت نے بتایا کہ کیمپ میں ماہرامراض ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ خواتین کے طبی مسائل کے لیے لیڈی ڈاکٹرز نے خصوصی چیک اپ اور ادویات فراہم کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحق افراد کی سہولت کے لیے ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، جس میں تمام بنیادی طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں