کھرڑیانوالہ اور گرد ونواح میں 3 دنوں میں ڈکیتی کی 7وارداتیں
بلوچنی(نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ سٹی اور گرد ونواح میں 3 دنوں میں ڈکیتی کی 7 وارداتیں ،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ شہر اور گردونواح میں گزشتہ تین دنوں میں ڈاکوؤں نے مین بازار جھمرہ روڈ سے فرحان کریانہ سٹور سے 1لاکھ 70 ہزار ،بیکری سے 1لاکھ 20 ہزار ، کریانوالہ روڈ پر واقع سویٹس کی دکان سے 4لاکھ روپے اور اسی طرح گرد ونواح میں بھی متعدد شہریوں کو لوٹ لیا ۔جس سے اہلیان علاقہ شدید تشویش کا شکار ہو گئے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او فیصل اباد سہیل اختر سکھیرا سے خصوصی نوٹس لینے کے اپیل کرتے ہوئے وارداتوں کے تدارک کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔