جھنگ :نوجوان کے بال مونڈ کر چہرے پر کالک ملنے میں ملوث 2ملزم گرفتار
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ میں نوجوان کے بال مونڈ کر چہرے پر کالک ملنے کے تضحیک آمیز واقعہ میں ملوث 2 ملزم گرفتارکر لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں 8ملزموں نے مجاہد نامی نوجوان کے بال مونڈ کر چہرے پر کالک مل دی تھی، اس تضحیک آمیز واقعہ کا ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے نوٹس لے لیا جس پر پولیس نے 8ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزموں علی رضا اور ثقلین کو گرفتار کر لیا،دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا تھاکہ قانون کو چیلنج کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ متاثرہ شہری کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔