گڑھ مہاراجہ :ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی

 گڑھ مہاراجہ :ڈاکوؤں نے شہری  سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ پتن روڈ پر باہو پل کے قریب ڈاکوؤں نے شہری سے 3لاکھ روپے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ رجبانہ کا رہائشی وسیم عباس گڑھ مہاراجہ سے گنے کی رقم لے کر موٹر سائیکل پر شورکوٹ جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم 3مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک لیا اور تقریباً 3 لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں