کمالیہ: 3 روزہ ونٹر کارنیول میں پینٹنگ اور سنگنگ مقابلے
کمالیہ (نمائندہ دنیا) 3 روزہ کمالیہ ونٹر کارنیول کے دوسرے روز پینٹنگ اور سنگنگ مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پینٹنگ مقابلے میں شرکاء کی جانب سے پیش کی گئی خوبصورت اور معیاری پینٹنگز نے ججز کے لیے فیصلہ کرنا مشکل بنا دیا، جس پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ سنگنگ مقابلے میں بھی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ مقابلے کے فاتح کو نقد انعام سے نوازا گیا۔