دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے بلوچ بچوں کے استحصال کی مذمت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کیٰ علامہ عبدالرشید حجازی نے دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے بلوچ بچیوں کے استحصال اور اسلام و پاکستان کے خلاف ذہن سازی کو تشویشناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا۔۔
ہے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ ملک دشمن عناصر اپنے مقاصد کیلئے معصوم بچوں اور بچیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے منظم انداز میں معصوم بچیوں کی ذہن سازی کر رہی ہیں اور انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ، جو ایک سنگین انسانی، اخلاقی اور قومی جرم ہے ۔ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بلوچ بچیوں کو خودکش حملوں کیلئے استعمال کرنے کی کوشش نہ صرف والدین بلکہ پوری ریاست اور معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور یہ انسانی و اخلاقی اقدار کی کھلی توہین کے مترادف ہے ۔بسنت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بسنت محض موسمی تہوار نہیں بلکہ ایک ہندوانہ رسم ہے ، جس میں استعمال ہونے والی خونی ڈور کے باعث سینکڑوں نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے بسنت کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے ، صدر اور وزیراعظم پاکستان فوری طور پر خونی بسنت پر مکمل پابندی عائد کریں۔