پیرمحل :آوارہ کتوں کیخلاف مہم، سینکڑوں کو تلف کر دیا گیا
پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی پیرمحل اور تحصیل پیرمحل کی یونین کونسلوں میں آوارہ کتوں کی تلفی مہم کے تحت سینکڑوں کتوں کو تلف کیا گیا۔
وقفاص ظفر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے چیف آفیسر فاطمہ سلیم، انکروچمنٹ انسپکٹر اکرم مجاہد، انکروچمنٹ سکواڈ کے بابا عدنان ساغر اور رضوان نقشبندی کے ساتھ سینٹری عملے کی مدد سے یہ کارروائی کی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد منصور ہرل کی نگرانی میں سیکرٹری یونین کونسل چودھری محمد ماجد شاد کنگھ، سید ذیشان شاہ، محترمہ حفظہ سلیم بلوچ، شہباز احمد اور محمد عظیم نے تحصیل پیرمحل کے شہری و دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی تلفی کی۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل محترمہ فاطمہ سلیم نے کہا کہ کتے مار مہم کا مقصد شہریوں کو آوارہ کتوں کے حملوں اور ممکنہ بیماریوں سے محفوظ بنانا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے پالتو کتوں کو باندھ کر رکھیں۔ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔