ٹو بہ :ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، 31سکیموں پر غور

ٹو بہ :ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، 31سکیموں پر غور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 31 سکیمیں شامل ہیں، جن میں 15 جاری اور 16 نئی سکیمیں ہیں۔ ترقیاتی سکیموں میں 9 ہائی ویز، 12 بلڈنگ، 6 لوکل گورنمنٹ اور 2 سپورٹس کی سکیمیں شامل ہیں۔ اجلاس میں ماڈل ویلجز چک نمبر 335 اور 531 گ ب، تحصیل کمالیہ اور گوجرہ میں سہولت بازاروں کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں