وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھنگ میں ہسپتالوں کی نگرانی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھنگ میں ہسپتالوں کی نگرانی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے براہ راست نگرانی کر رہی ہے ۔

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز، طبی سہولیات اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے لواحقین سے علاج معالجے کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری، ایمرجنسی، میڈیسن اسٹور اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال آنے والے سائلین کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آئیں اور علاج معالجے میں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں