گاڑی کی ٹکر سے 3سالہ بچی کے جاں بحق ہو نے کا مقدمہ د رج

گاڑی کی ٹکر سے 3سالہ بچی کے جاں بحق ہو نے کا مقدمہ د رج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کی ٹکر سے تین سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ایڈن گارڈن میں علی وحید نامی شہری کی جانب سے مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند روز قبل تین سالہ بچی کو کچل دیا گیا تھا۔ جو ہسپتال میں دوران علاج وفات پاگئی۔ جس پر پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں