بھوآنہ :مرغوں کی لڑائی پر جواء لگانے والے 7 ملزم گرفتار

بھوآنہ :مرغوں کی لڑائی پر جواء  لگانے والے 7 ملزم گرفتار

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )پو لیس کا چھاپہ ،مرغوں کی لڑائی پر جواء لگانے والے 7 جواری گرفتارکر لئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق چوکی جامعہ آباد تھانہ بھوانہ کے علاقہ سعی حسین کے میں 7ملزم جوا ء لگا کر مرغوں کی لڑائی کرا رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ رضوان احمداور چوکی انچارج نذیر احمد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر چھاپہ مارااور 7ملزموں کو رنگے ہاتھ گرفتار کر کے جوئے پر لگائی جانیوالی رقم برآمد کر لی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں