سنی تحریک نے نیو ائیر نائٹ بطور’’شب استغفار و دُعا‘‘ منائی

سنی تحریک نے نیو ائیر نائٹ بطور’’شب استغفار و دُعا‘‘ منائی

ہر مسلمان اغیار کی پیروی کی بجائے سنت مصطفیؐ کی پیروی کرے :میاں آصف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام نیو ائیر نائٹ کو \'\'شب استغفار و دُعا\'\'کے طور پر منایاگیا اوراس موقع پر نئے سال کو ملک میں قیام امن کے لیے جدوجہد مزید تیز کرنے کا عہد کیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نے سال نو کی آمد کے موقع پر قائد اعظم پارک ملک پور میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ تمام مذہبی اورسیاسی جماعتیں نئے سال میں نئے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کا عہدکریں، ملک پاکستان میں اسلامی روایات کو برقرار رکھنا علماء کی اہم ذمہ داری ہے۔

نیاسال نئی امیدوں اور نئی توقعات کے ساتھ وابستہ ہے ، ہر پاکستانی نئے سال میں نئے عزم کے ساتھ پاکستان کی ترقی وسلامتی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلمان اغیار کی پیروی کرنے کی بجائے سنت مصطفیؐ کی پیروی کرے ، یہود ونصاریٰ کی طرح ہیپی نیوائیر نائٹ منانا خلاف دین ہے ،اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اصل کامیابی ہے۔

ملکی تعمیر و ترقی میں حکومت اور عوام کو مل کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا،پاکستان کے عوام دشمن کی ہر سازش کا جواب متحد اور یکجا ہو کر دیں گے ،ملکی سالمیت کیلئے تمام سیاسی و مذہبی طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔تقریب میں سال نو کے موقع پر ملکی ترقی سلامتی،استحکام و کشمیر اور فلسطینیوں کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر ڈویثرنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر قادری المدنی، مولانا آصف ندیم چشتی، مولانا محمد علی حسین رضوی، خالد عزیز چشتی، عدیل سندھو، محمد فیصل ودیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں