سکیورٹی کے غیر مناسب انتظام پر دکاندار گرفتار

 سکیورٹی کے غیر مناسب  انتظام پر دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت چوک میں پولیس نے مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران سیکیورٹی کے غیر مناسب انتظام پر ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے نجی دکانوں کی جانچ پڑتال کی، جس دوران ایک دکان پر سیکیورٹی انتظامات غیر مناسب پائے گئے ۔ اس پر پولیس نے دکاندار کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں