خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے نو سر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے نوسر بازوں نے شہری سے نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نصر اللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر سامان سمیٹ کر موقع سے فرار ہو گئے ۔