اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، پاکستانی مندوب
نیویارک: (دنیا نیوز) ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے، مستحکم اور پر امن ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ہم ایران اور خطے کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں ایران میں حالات معمول پر آجائیں گے، مسائل کے حل کیلئے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، عالمی قوانین کا خیال رکھتے ہوئے فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔