پاک فوج کے کامیاب حملے، قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل تباہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب حملے کرتے ہوئے قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل کو تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شپ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخائر کو تباہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ سٹوریج ٹل افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔

اس کے علاوہ پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو تباہ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق بادانی پوسٹ کو چھوٹے اوربڑے زمینی ہتھیاروں اورکواڈ کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہرمحاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں