ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: آئی سی سی نے سلمان آغا کیخلاف ایکشن لے لیا

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں واقعے پر سلمان علی آغاز کی سرزنش کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا نے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ گلوز اور ہیلمٹ غصے میں زمین پر پھینکنے پر کارروائی کی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں