سوئٹزرلینڈ کا امریکی فوجی پروازوں کو فضائی حدود کی اجازت دینے سے انکار

جنیوا: (دنیا نیوز) سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

 سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ غیرجانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کی اجازت نہیں۔

سوئس حکام نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی 3 دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں