عراق میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی شناخت جاری
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے عراق میں ری فیولنگ طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 6 فوجیوں کی شناخت جاری کر دی۔
پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں 33 سالہ میجر جان کلنر، 31 سالہ کیپٹن آریانہ، 34 سالہ سارجنٹ ایشلے، 38 سالہ کیپٹن کوول، 30 سالہ کیپٹن کرٹس، 28 سالہ سارجنٹ ٹیلر سمنز شامل ہیں۔
امریکی دفاعی ادارے نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 13 ہو گئی ہے، جن میں 7 فوجی لڑائی کے دوران مارے گئے۔
اس کے علاوہ تقریباً 140 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ری فیولنگ طیارے کو حادثہ جمعرات کو پیش آیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔