لاہور میں بڑی ڈکیتی، ڈاکو گھر سے 19 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ڈاکو ایک گھر میں گھس کر 19 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی جس کے متن کے مطابق شہری اہل خانہ کے ہمراہ سحری کیلئے باہر گیا تھا، اس دوران ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے، اہل خانہ سحری کرکے واپس پہنچے تو ڈاکو گھر میں موجود تھے اور انہوں نے اسلحے کے زور پر انہیں یرغمال بنالیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 19 کروڑ مالیت کے زیورات، گھڑیاں، فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مجرموں کو پکڑنے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں