پولیس افسروں و اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم بارے ایم او یو

پولیس افسروں و اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم بارے ایم او یو

پولیس شہداء کے بچوں کو رجسٹریشن اور ماہانہ فیس میں 100 فیصد رعایت ہو گی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے درمیان پولیس افسران و اہلکاروں کے بچوں کو معیاری اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ۔ایم او یو کے تحت پولیس افسروں کے بچے ڈی پی ایس، ڈی ایم سی، ساندل کالج اور چناب کالج میں معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔ اس معاہدے کا مقصد پولیس افسران اور اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

معاہدے کے مطابق پولیس شہداء کے بچوں کو رجسٹریشن اور ماہانہ فیس میں 100 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ غازی پولیس افسروں کے بچوں کو رجسٹریشن اور ماہانہ فیس میں 75 فیصد اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو رجسٹریشن اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔ایم او یو کی بدولت پولیس افسران کے بچے ان تعلیمی اداروں میں بغیر کسی پریشانی کے اپنا تعلیمی سفر مکمل کر سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں