2رکنی چور گینگ گرفتار، 23 موٹر سائیکلیں اور رکشہ برآمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان حیدر اور لکھو کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان سے 24 مقدمات ٹریس آؤٹ کیے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 23 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد کیا گیا، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 27 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔