2025 :بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 36 لاکھ کے جرمانے

 2025 :بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 36 لاکھ کے جرمانے

عدالت میں 913 چالان موصول ،729 کی سماعت مکمل کرکے جرمانے ہوئے

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سال 2025 کے دوران بلڈنگ قوانین سمیت مختلف خلاف ورزیوں کے سلسلے میں مجموعی طور پر 36 لاکھ 57 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے ۔سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ/ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج نے بتایا کہ گزشتہ سال عدالت میں مختلف خلاف ورزیوں پر مشتمل 913چالان موصول ہوئے جن میں سے 729چالان کی سماعت مکمل کرکے جرمانے عائد کیے گئے ۔تجاوزات، ناجائز تعمیرات،غیر قانونی کمرشلائزیشن  اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں غیر قانونی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر بائی لاز کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں