گھریلو ملازمہ بن کر چوریاں کرنیوالی گرفتار، زیورات برآمد

 گھریلو ملازمہ بن کر چوریاں کرنیوالی گرفتار، زیورات برآمد

ملزمہ شازیہ ایک گھر میں صفائی کے دوران زیورات چراکر فرار ہو گئی تھی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سمن آباد نے گھریلو ملازمہ بن کر چوری کی وارداتیں کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سمن آباد طالش عباس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شازیہ نامی ملزمہ کو گرفتار کیا۔ ملزمہ نے ایک شہری کے گھر میں صفائی کے دوران تالے توڑ کر سونے کے زیورات چوری کیے اور فرار ہو گئی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے طلائی زیورات برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیے ہیں، جبکہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں