گڑھ مہاراجہ: تاجر تنظیموں اور اے سی کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

گڑھ مہاراجہ: تاجر تنظیموں اور اے  سی کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) تاجر تنظیموں اور اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال طارق محمود گل کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال نے گڑھ موڑ اور احمدپورسیال میں کمرشل نقشہ نہ ہونے کے سبب تقریباً 100 دکانیں سیل کر دی تھیں، جس پر تاجر تنظیموں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پرامن احتجاج کیا۔تاہم ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ نیئر عباس چٹھہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمدپورسیال قاسم بشیر کے توسط سے اسسٹنٹ کمشنر اور تاجر تنظیموں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں