چنیوٹ،بھوانہ: حفظان صحت کی خلاف ورزی پر ہوٹل اور ٹی سٹال سیل
چنیوٹ،بھوانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ٹی سٹال اور بھوانہ میں واقع معروف ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔
دوران معائنہ صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔مزید کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 68 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں کریانہ اسٹور سے دوران معائنہ 14 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس اور 2 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے تلف کرائی گئیں۔