کمالیہ:معمولی تنازع پر جھگڑا، چھریوں کے وارسے 3 افراد زخمی
محلہ خورشید آباد میں سجاد، کاشف اور محبوب زخمی ،ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا
کمالیہ (نمائندہ دنیا) معمولی تنازع پر کمالیہ میں خونی جھگڑا ہو گیا، جس میں چھریوں کے وار سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔بتایاگیاہے کہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ خورشید آباد میں معمولی بات پر شروع ہونے والا جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ لڑائی گھر میں نظر پڑنے کے معمولی تنازع سے شروع ہوئی، جس کے دوران مخالفین نے طیش میں آ کر چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت سجاد، کاشف اور محبوب کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزموں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اے ایس پی کمالیہ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے ۔