سندیلیانوالی:تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ،جرمانے عائد

سندیلیانوالی:تجاوزات کیخلاف  کارروائیاں ،جرمانے عائد

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر) سندیلیانوالی شہر میں بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

انفورسمنٹ آفیسر محمد ثقلین اکرم کی زیرِ نگرانی پیرا فورس نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات پر جرمانے عائد کیے ۔کارروائی کے دوران دکانوں کے سامنے غیر قانونی توسیعات، فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے ، تجاوز شدہ شیڈز اور دیگر رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں