رشوت کے الزام میں سابق ایس ایچ او سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ

 رشوت کے الزام میں سابق ایس  ایچ او سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) اینٹی کرپشن پولیس نے سابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا عابد جٹ، انچارج چوکی پینسرہ نوید اسلم اور ثاقب نامی تین افراد کے خلاف شہری سے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چک 275 جے بی پینسرہ کے رہائشی عبدالخالق نے اینٹی کرپشن پولیس کو درخواست دی کہ مذکورہ پولیس افسران اور ان کے ساتھیوں نے سائل کے بیٹے محمد شاہد کے خلاف تھانہ ٹھیکریوالا میں دو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کر کے اسے گرفتار کیا اور بعد ازاں اس کی رہائی کے عوض مبینہ طور پر 9 لاکھ روپے رشوت وصول کی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں