13 سال سے مطلوب قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

 13 سال سے مطلوب  قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سال سے مطلوب قتل کے اشتہاری ملزم حسن علی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حسن علی کو گرفتار کیا۔ ملزم نے محبوبہ کے ساتھ مل کر اس کے خاوند کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں