چنیوٹ: پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سٹی کے علاقے میں پولیس اور ملزموں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہری سے جھنگ روڈ بائی پاس سے موٹر سائیکل چھین لی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر کلیم اﷲ ٹیم کے ہمراہ گشت پر موجود تھے ۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے جواب میں حفاظت خود اختیاری کے تحت کارروائی کی، جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔