خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سلیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے دفتر بلایا اور اسے قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔