جڑانوالہ تعمیراتی کام کے بعد سڑک کی صورتحال تشویشناک
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )فیصل آباد روڈ پر سیوریج پائپ لائن بچھانے کے بعد سڑک کی بحالی شہریوں کے لیے بڑا مسئلہ بن گئی ہے ۔
کھدائی کے باعث سڑک ناہموار ہو گئی ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور حادثات کا تناسب بڑھ گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق روزانہ ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے ہیں، جن کی بنیادی وجہ سڑک کی ابتر حالت اور تجاوزات ہیں۔ شہری اکثر ون وے کی خلاف ورزی پر مجبور ہو جاتے ہیں، جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے ۔تحصیل انتظامیہ سے امید کی جا رہی ہے کہ عید الفطر سے پہلے سڑک کی مرمت اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو محفوظ بنایا جائے اور عوامی تحفظ کو ترجیح دی جائے ۔